ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی۔
ایشیائی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بہتری کے باوجود خطرات بدستور موجود ہیں۔ رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.5فیصد رہنے جبکہ اگلے مالی سال شرح نمو بڑھ کر 4.5 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔
اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی سے مہنگائی اور معیشت پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، مالی سال 2026 میں مہنگائی 6.4 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ مالی سال 2027 میں مہنگائی 6.5 فیصد تک جا سکتی ہے۔
ایشیائی بینک نے پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
بینک نے تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی جھٹکوں سے نمٹنے کے لیے اصلاحات جاری رکھنا ضروری ہے، نجی سرمایہ کاری میں اضافہ معیشت کو سہارا دے گا۔
اے ڈی بی نے تعمیراتی شعبے ، صنعت میں بہتری اور اسٹیٹ بینک سے محتاط مانیٹری پالیسی میں نرمی کی توقع ظاہر کی ہے۔
