عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے ہو گئی۔
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہوا جس سے 10 گرام سونا 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 753 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 500 اور 10 گرام کی قیمت 8 ہزار 145 روپے کم ہوئی تھی۔
