جرمنی نے بھی ایران سے مذاکرات کا عمل بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
العربیہ کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک میرز نے کہا کہ ہم بھی ایران سے مذاکرات شروع کرنے جا رہے ہیں، ایران سے مذاکرات پر امریکا اور یورپی یونین کو اعتماد میں لیا ہے، ہمارا مقصد اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے۔
امریکا ایران مذاکرات آج ، اسلام آباد دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا
ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران جنگ کی وجہ سے نیٹو اتحاد ٹوٹتا نہیں دیکھ سکتے کیونکہ نیٹو کا استحکام یورپ کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کیلئے ایران سے رابطے جاری ہیں، عالمی معیشت کو مزید نقصان سے بچانا ترجیح ہے۔
