پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے اہم دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے کے عمل کو ڈیجیٹل کر دیا ہے۔
اب شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس جیسے ضروری کاغذات گم ہونے پر شہریوں کو پولیس اسٹیشن کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے “پنجاب پولیس پاکستان” ایپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنی گمشدہ دستاویزات کی رپورٹ درج کروا سکیں گے۔
Now you can report the loss of your CNIC, passport, driving license, and other important documents from the comfort of your home.
🔹Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif has launched the “Punjab Police Pakistan” app.
🔹Every citizen of Punjab can now easily register… pic.twitter.com/zGkYp6Gt4k
— PMLN (@pmln_org) April 9, 2026
اس جدید سسٹم کی خاص بات یہ ہے کہ رپورٹ درج ہونے کے بعد ایف آئی آر کی کاپی بھی شہری کو گھر بیٹھے ہی موصول ہو جائے گی، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ سرکاری دفاتر میں رش میں بھی کمی آئے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اس ایپ کا مقصد پولیسنگ کے نظام کو جدید بنانا اور عوام کو خدمت مراکز یا تھانوں کے چکروں سے نجات دلانا ہے۔ اس سہولت سے پنجاب بھر کے لاکھوں شہری مستفید ہو سکیں گے اور کسی بھی قانونی ضرورت کے لیے فوری طور پر اپنی گمشدگی کی رپورٹ کا حصول ممکن بنا سکیں گے۔
