ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا تاہم امریکا کی دھوکا دہی والی فطرت کے سبب شکوک و شبہات ہیں۔
ایرانی نائب صدر نے کہا کہ امریکا اوراسرائیل کی جارحیت روکنے کے لیے عبوری جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کوششیں قابل ستائش ہیں۔
امریکا ایران مذاکرات آج ، اسلام آباد دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے جنگ کے 40 دنوں میں دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کیا، یہ جنگ اسٹریٹیجک حکمت عملیوں میں علاقائی اور عالمی تبدیلیوں کے لیے فیصلہ کن موڑ ہے، قوم کے عزم نے دشمن کو تاریخی شکست دی۔
