اسلام آباد، لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے اسرائیل کے حالیہ حملوں کو فوری ختم کروانے کے لئے پاکستان سے تعاون طلب کیا ہے۔
اس سلسلے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے میں امن و استحکام اور جاری بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان پراسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کی اور ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف اور ایمانوئل میکرون کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرمشاورت
لبنانی وزیراعظم نے پاکستان کی امن کی کوششوں کو سراہا اور دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں رابطے میں رہنے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
عالمی سطح پر پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کو ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے بعد بھی سراہا گیا ہے، جس سے پاکستان کا خطے میں امن کے قیام میں کلیدی کردار واضح ہوا ہے۔
یہ رابطہ اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی بحرانوں کے حل میں مثبت کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے اور مستقبل میں بھی کشیدگی کم کرنے اور امن قائم کرنے کی کوششوں میں فعال رہنے کا عزم رکھتا ہے۔
