سی ڈی اے نے جائیداد ٹرانسفر فیس 3 فیصد سے کم کر کے 1 فیصدکرنے کا فیصلہ کیا ہے،فیس کی کمی سے خرید و فروخت کرنے والوں کو براہ راست فائدہ اور ریلیف ملے گا۔
بورڈ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس بیس کو وسیع کیا جائے،اسلام آباد کو ثقافتی و سیاحتی ہب بنانے کیلئے کریٹیو کنسلٹنٹ کی خدمات کی منظوری دی گئی۔
سی ڈی اے نےپہلی عالمی جنگ کی یادگار کی منتقلی پر وضاحت کردی
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کریٹیو کنسلٹنٹ کی خدمات کے حصول کیلئے پروکیورمنٹ کے عمل کو پورا کیا گیا ہے، سہیل اشرف کا کہنا تھا کہ کریٹیو کنسلٹنٹ کی خدمات کے حصول سے شہرکی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
اسلام آباد کیلئے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ (پیکج ون اور ٹو) کو آؤٹ سورس کرنے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا،گریوینس ریڈریسل کمیٹی اور پروکیورمنٹ کمیٹی کی سفارشات پر پروکیورمنٹ عمل ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سی ڈی اے کے 56 ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں ، گرفتاریوں کا امکان
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ دیگر شہروں کے بہترین ماڈلز کا جائزہ لیکر فوری، پائیدار اور مؤثر نظام اپنایا جائیگا۔
بعدازاں سی ڈی اے نے جائیداد ٹرانسفر فیس 3 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا۔نئی ٹرانسفر فیس شرح کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل قرار دے دیا گیا۔
سی ڈی اے بورڈ اجلاس میں شہریوں کیلئے اہم اقدامات کی منظوری
نوٹیفکیشن کے مطابق جائیداد کی ویلیو کے مطابق فیس کا تعین ایف بی آر ریٹ پر ہوگا،پرانی شرح ختم کردی گئی، تمام کیسز نئی ایک فیصد فیس کے مطابق نمٹائے جائیں گے۔
