وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اہم ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی ثالثی کوششوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اب تک ہونے والی کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا،فریقین کی جانب سے جنگ بندی برقرار رکھنے اور امن قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
امریکا ایران جنگ سے پیش آنیوالی مشکل صورتحال پاکستان بڑی کامیابی سے حل کر رہا ہے، وزیر اعظم
تمام فریقین کے صبر و تحمل کی تعریف اور پرامن مذاکراتی حل کیلئے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا،وزیراعظم کی جانب سے امن عمل میں شامل فریقین کے عزم کی تعریف اور کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آنے والے وفود کو پاکستان آنے کی دعوت کا اعادہ کیا،وفود کو ہر ممکن سہولت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
