انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شائقین کے لیے حیران کن لمحے آئے جب برازیل ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر لارا کارڈوسو نے افریقی ملک لیسوتھو ویمنز ٹیم کے خلاف محض 4 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
لارا کارڈوسو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اننگز میں 9 وکٹیں لینے والی دنیا کی پہلی خواتین کھلاڑی بن گئیں۔
میچ میں برازیل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز بنائے جبکہ لارا کارڈوسو کی شاندار بولنگ کے باعث لیسوتھو کی ٹیم صرف 13 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اور برازیل نے 189 رنز کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی یکطرفہ فتح، لاہور قلندرز 9 وکٹوں سے شکست
اس ریکارڈ سے قبل مینز کرکٹ میں بھوٹان کے سونم یشی نے 2025 میں 8 وکٹوں کا ریکارڈ قائم کیا تھا، جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اننگزمیں سب سے زیادہ وکٹیں انڈونیشیا کی روحمالیا کے پاس تھیں جنہوں نے 7 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔
لارا کارڈوسو کی یہ تاریخی کارکردگی نہ صرف برازیل کیلئے فخر کا باعث بنی بلکہ ٹی ٹوئنٹی ویمنز کرکٹ میں عالمی معیار کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ شائقین اور کرکٹ کمیونٹی نے اس کارنامے کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ سراہا۔
