امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کو مدد کیلئے جہاز ، فوجی دستے بھیجنے کا الٹی میٹم دیدیا۔
رائٹرز کے مطابق نیٹو سیکرٹری جنرل نے رکن ممالک کو صدر ٹرمپ کے پیغام سے متعلق آگاہ کر دیا ۔
ایران کے گرد امریکی فوجی موجود رہیں گے، معاہدہ نہ ہوا تو دوبارہ حملے کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
نیٹو سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے میں مدد کیلئے اگلے چند دنوں میں نیٹو ممالک سے ٹھوس وعدے چاہتے ہیں ۔
جرمن میگزین کے مطابق ٹرمپ نے نیٹو کو الٹی میٹم دیا ہے کہ انہیں آبنائے ہرمز کی حفاظت کیلئے جنگی جہازوں اور فوجی دستے تعینات کرنے کا ٹھوس عہد کرنا ہوگا ۔
