سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی ہم منصب کی جانب سے یہ رابطہ کیا گیا، جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
دوسری جانب ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات سے قبل پیغامات اور رابطے پاکستان کے ذریعے جاری ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔
پاکستان اور سعودی عرب کا لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار
ادھر ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران ایران میں 3000 سے زائد افراد شہید ہوئے، شہدا کی ایک بڑی تعدادکی شناخت کیلئے فرانزک کی ضرورت ہے۔
