نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیل کر خوشی محسوس ہوتی ہے، بہترین فاسٹ باؤلرز کا ملک ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی ٹیم کے کھلاڑی اور نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے پاکستان کرکٹ بورڈ ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان واپس آ کر انہیں بہت خوشی ہوئی اور یہاں کے لوگ بے حد مہمان نواز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز موجود ہیں اور فاسٹ باؤلنگ ڈیپارٹمنٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ پایا جاتا ہے۔
ڈیرل مچل کا کہنا تھا کہ بطور اوورسیز پلیئرز وہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے کھیل کو مزید بہتر بنا سکیں۔
پی ایس ایل11، پشاور نے حیدرآباد کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال لاہور قلندرز کو ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی اٹھاتے دیکھنا ایک یادگار لمحہ تھا، ڈیرل مچل نے امید ظاہر کی کہ ان کی ٹیم راولپنڈی کے ساتھ اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا سلسلہ شروع ہوگا۔
