عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
اسرائیل کی جانب سے جنگ کی خلاف ورزی کرنے پر سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کے نرخ میں 35 ڈالر کمی ہوئی ، سونے کی فی اونس قیمت 4718 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی عالمی سطح پر مزید کمی ہوئی ہے، چاندی کی قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے، چاندی 74 ڈالر فی اونس میں فروخت ہو رہی ہے۔
جنگ بندی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
جنگ کی خلاف ورزی پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، امریکی خام تیل تین فیصد جبکہ برطانوی خام تیل مزید 2.2 فیصد مہنگا ہو گیا ہے۔
