امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج رات اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق وفد میں اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر بھی شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد میں معاونت کے لیے شامل 23 ارکان پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
سیکیورٹی ماہرین اور ٹیم کے ارکان بھی وفد میں شامل ہیں۔ ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات گئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں۔
ایران کے گرد امریکی فوجی موجود رہیں گے، معاہدہ نہ ہوا تو دوبارہ حملے کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی ٹیم ہفتے کی صبح اسلام آباد میں بات چیت کرے گی۔ دوسری جانب ایرانی صدر نے وزیراعظم پاکستان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے وفد کی پاکستان آمد بارے آگاہ کیا۔
