امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ نہ ہوا تو دوبارہ حملے کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی بحری اور فضائی اثاثے اور فوجی اہلکار حتمی معاہدے تک ایران کے اردگرد موجود رہیں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی وجہ سے حقیقی معاہدہ طے نہ پایا تو دوبارہ حملے کیے جا سکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھا جائے گا۔
ایران کی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکی افواج مکمل تیاری میں ہیں اور اپنی اگلی فتح کی منتظر ہیں۔
