لبنان کے دارالحکومت بیروت سمیت مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 254 افراد شہید جبکہ 165 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
ان حملوں کے بعد لبنان نے آج یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے اور سرکاری دفاتر بند رکھے گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے چند گھنٹوں بعد ہونے والی اس خونریزی کو ناقابل یقین قرار دیا ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ جنگ بندی کو دیرپا بنانے کے لیے لبنان کو شامل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ اور مسعود پزشکیان سے کہا کہ جنگ بندی قبول بہترین قدم ہے۔
جنگ بندی اوراسرائیل ایک ساتھ نہیں چل سکتے، امریکا انتخاب کرے، ایران
ایمانویل میکرون نے امید ظاہر کی کہ فریقین تمام محاذوں پر جنگ بندی کو برقرار رکھیں گے۔
