ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران مذاکرات پاکستان میں ہوں گے ،مذاکرات کا پہلا دور ہفتے کو اسلام آباد میں ہوگا۔
میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر کی قیادت میں صدر ٹرمپ ٹیم پاکستان بھیج رہے ہیں ،صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کیلئے ایران کو جوابدہ ٹھہرائیں گے۔
جنگ بندی اوراسرائیل ایک ساتھ نہیں چل سکتے، امریکا انتخاب کرے، ایران
جے ڈی وینس نے آغاز ہی سے ایران کے معاملے میں اہم کردار ادا کیا،چین کے ساتھ بھی اہم بات چیت ہوئی ہے،نیٹو کیلیے ایران جنگ ایک امتحان تھا اور اس میں وہ ناکام ہو گئے۔
سیز فائرامریکا کی جیت ہے،امریکا نے جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرلئے،امریکا کے13فوجیوں نے اپنی قربانی پیش کی،ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام پر حملے کئے گئے،ایران کاپیش کردہ منصوبہ جامع اور اچھا ہے۔
