پاکستان اور افغان طالبان رجیم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تمام اختلافات حل کرنے پر اتفاق کیا ہے،چینی دفتر خارجہ نے ارمچی میں سہ ملکی مذاکرات مکمل ہونے کی تصدیق کر دی۔
ترجمان چینی دفتر خارجہ کے مطابق تینوں وفود میں خارجہ امور، دفاع اور سکیورٹی سے متعلق اداروں کے نمائندے شامل تھے، افغان اور پاکستانی وفود نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کی پاسداری کا اعادہ کیا۔
آپریشن غضب للحق ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے
پاکستان اور افغان وفد نے اختلافات کو جلد از جلد حل کرنے پر بھی اتفاق کیا،پاک افغان تعلقات میں بہتری اور صورتحال کو مزید پیچیدہ یا کشیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز پر بھی اتفاق کیا گیا۔
فریقین نے مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کے لیے چین کا شکریہ ادا کیا اور منصفانہ اور متوازن مؤقف کو سراہا،سہ ملکی مذاکرات میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں موجود مسائل کے حل کے لیے جامع منصوبے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ہوگا، چین کا پاکستان اور افغانستان کو مشورہ
مسائل کے حل کے لئے اہم و ترجیحی نکات کی نشاندہی کر لی گئی ہے،تمام فریقوں نے اس عمل کو بامعنی قرار دیتے ہوئے رابطے اور مکالمے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
