سندھ، پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد ہائی کورٹس نے 2019 تک کے تمام پرانے مقدمات ختم کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرصدارت نیشنل جوڈیشل کمیٹی کا 59 واں اجلاس ہوا، فیڈرل شرعی کورٹ اور تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس سمیت اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔
باپ کے قاتل کی معافی کا کیس، ایسا فیصلہ سنائیں گے جو ملک کو ہلا کر رکھ دے گا، سپریم کورٹ
جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں لاپتہ افراد کے کمیشن کی سربراہی کیلئے سپریم کورٹ کے سابق جج کی نامزدگی کی منظوری دی گئی ۔
نیشنل ٹیرف کمیشن اور اینٹی ڈمپنگ کیسز کیلئے مخصوص بینچز کی تشکیل پر اطمینان کا اظہارکیا گیا،مختلف کیٹیگریز کے پرانے وراثتی مقدمات کو نمٹانے میں ہائی کورٹس کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
سپریم کورٹ میں پرویز الٰہی اور راسخ الٰہی کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
پنجاب کی ضلعی عدلیہ نے 92 فیصد اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ نے 88 فیصد ڈسپوزل ریٹ حاصل کیا۔
