عالمی رہنماؤں نے پاک امریکا ایران سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے ،فرانس، اٹلی، جرمنی اور برطانیہ سمیت 11 عالمی طاقتوں نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان 2 ہفتوں کی عارضی جنگ بندی طے پاگئی،ثالثی پر پاکستان اور دیگر شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
لبنان کبھی بھی ایران جنگ بندی کے معاہدے کا حصہ نہیں تھا،ڈونلڈ ٹرمپ
جنگ کا مستقل خاتمہ صرف سفارتی مذاکرات سے ہی ممکن ہے،عالمی رہنماؤں نے جنگ بندی کا دائرہ کار لبنان تک بڑھانے اور ہر جگہ نافذ کرنے پر زور دیا۔
خلیج ہرمز میں بحری نقل و حمل کی آزادی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،بامعنی مذاکرات سے عالمی توانائی کے شدید بحران کو روکا جا سکتا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کوششیں، اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ایران پہنچ گئے
یورپی کمیشن اور یورپی کونسل کے صدور نے بھی جنگ بندی معاہدے کی مکمل حمایت کی۔
