کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 15ویں میچ میں پشاور زلمی نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدرآباد کنگز مین کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زلمی نے آخری اوور کی آخری گیند پر کامیابی حاصل کی، جس نے شائقین کو آخری لمحے تک جوڑے رکھا۔
کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 145 رنز بنائے، جس میں کوشل پریرا نے شاندار 58 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم دیگر بیٹرز نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
پی ایس ایل کے میدان سے امن کا پیغام، سفید فاختہ کی پرواز میں اتحاد کی علامت
پشاور زلمی کی جانب سے افتخار احمد اور سفیان مقیم نے 4،4 وکٹیں حاصل کر کے حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔
جواب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا، لیکن کپتان بابراعظم نے 43 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا دیا، کوشل مینڈس اور مائیکل بریسویل نے بھی اہم رنز بنا کر ہدف کے قریب پہنچایا۔
میچ کے اختتامی لمحات میں افتخار احمد اور عامر جمال نے اعصاب شکن صورتحال میں ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
