کراچی، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک شاندار موقع پر ٹاس سے قبل امن اور اتحاد کا پیغام دیا گیا۔
پشاورزلمی کے کپتان بابر اعظم اورحیدر آباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے سفید فاختہ اڑا کر فضا میں محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت قائم کی، جس نے شائقین اور کھلاڑیوں میں خوشی اور جوش کی لہر دوڑا دی۔
اس موقع پر پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر بھی موجود تھے اورانہوں نے اس تقریب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے میدان سے نہ صرف کھیل کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر امن اور اتحاد کا بھی پیغام پہنچا سکتا ہے۔
ڈیوڈ وارنر پر مقدمہ ، کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز کا اہم بیان آ گیا
پاکستان نے اس تقریب کے ذریعے پوری دنیا کو یہ دکھایا کہ کھیل محض مقابلہ ہی نہیں بلکہ انسانی اقدار، امن اور امید کی کرن کا ذریعہ بھی ہے۔
سفید فاختہ کی پرواز نے کرکٹ کے شائقین کو امن کی اہمیت اور عالمی بھائی چارے کا پیغام یاد دلایا۔
