آذربائیجان جانے والوں مسافروں کے لیے خوشخبری آگئی،ایئربلیو نے نئے بین الاقوامی روٹ کا اعلان کردیا۔
لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازیں 2 مئی سے شروع ہوں گی،ہفتہ وار دو پروازیں لاہور سے باکو کے لیے بدھ اور ہفتے کے روز آپریٹ کی جائیں گی۔
ائیر بلیوکا اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے 5 سے 15 فیصد تک رعایت کا اعلان
ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باکو سیاحت اور بزنس کے لیے اہم منزل ہے،لاہور سے باکو کے لیے مسابقتی کرایوں کی پیشکش کی جائے گی۔
مسافروں نے نئے روٹ کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے۔
