لاہور، نواز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو عالمی استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے امن کے قیام کیلئے موثر کردارادا کیا اور دنیا کو ایک بڑے بحران سے بچانے میں کامیابی حاصل کی۔
نواز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور عسکری قیادت کی غیر معمولی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مربوط حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
شہباز شریف اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، مسعود پزشکیان نے مذاکرات کی دعوت قبول کر لی
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کی قیادت نے بھی دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کا راستہ اختیار کیا، جو قابل تعریف ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرے، کیونکہ یہی راستہ ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔
