آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کیخلاف آسٹریلیا میں مقدمے پر کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے بیان جاری کر دیا۔
کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز کا کہنا ہے کہ نیو ساؤتھ ویلز ڈیوڈ وارنر کے شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کے مبینہ واقعے سے آگاہ ہے، بی بی ایل میں سڈنی تھنڈرز کے کپتان پر نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے چارچز بھی لگائے ہیں۔
نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر
سی ای او لی جرمون نے کہا کہ کرکٹ این ایس ڈبلیو ہمیشہ محفوظ ڈرائیونگ کی تلقین کرتا ہے، نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وارنر الزامات کی سنگین نوعیت سے آگاہ ہیں اور اگلے مرحلے میں ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔ سب ساتھ مل کر ڈیوڈ وارنر اور تمام کھلاڑیوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے مزید آگاہ کریں گے۔
