کراچی اور خیرپور میں ایک خطرناک جلدی بیماری کے پھیلاؤ کے بعد محکمہ صحت سندھ مکمل طور پر متحرک ہو گیا ہے۔
ڈی جی ہیلتھ سندھ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس کے بعد بیماری کی روک تھام کے لیے صوبے کے 2500 طبی مراکز میں عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری صحت کے مطابق خیرپور میں اس بیماری کے سات کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے پانچ اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔
شوگر کی بیماری میں کیلا کھانے کیلئے بہترین وقت اور مقدار کیا ہونی چاہیے؟
انہوں نے کہا کہ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس نجی صحت مرکز کو سیل کر دیا ہے جہاں سے یہ بیماری پھیل گئی تھی۔
وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں تقریباً سو کے قریب انفیکشن وارڈز فعال کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہنگامی بنیادوں پر انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کیے جائیں گے۔
