سعودی عرب نے ایران امریکا جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو سراہا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے خطے میں امن کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے میں عاصم منیر نے اہم اور مؤثر کردار ادا کیا، جس نے مذاکرات کو کامیاب بنانے میں مدد دی۔
پاکستان نوبل انعام کا مستحق، ایران امریکا جنگ بندی کا عالمی خیر مقدم
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے نہایت مثبت قدم ہے، اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ یہ عمل مستقل امن کی جانب پیش رفت ثابت ہوگا۔
