بھارتی تجزیہ کار اشوک سواین نے کہا ہے کہ مودی نے پاکستان کوبین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کے بجائے بھارت کو اکیلا کر دیا۔
بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان کی مؤثر سفارتکاری سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان کو چین کا بھی بھرپور اعتماد حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے پاکستان کو پہلے ہی امریکا اور ایران کا اعتماد حاصل تھا، جو اس کی سفارتی کامیابی کا ثبوت ہے۔
اشوک سواین کے مطابق نریندر مودی پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنا چاہتے تھے تاہم صورتحال اس کے برعکس ہو گئی۔
پاکستان نوبل انعام کا مستحق، ایران امریکا جنگ بندی کا عالمی خیر مقدم
انہوں نے مزید کہا کہ مودی کی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان کے بجائے بھارت خود عالمی سطح پر تنہا ہو گیا ہے، جبکہ پاکستان کی سفارتی پوزیشن مزید مضبوط ہو کر سامنے آئی ہے۔
