بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی پھٹے ہوئے جوتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو میں سلمان خان کو ایک پرتعیش گاڑی سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ فوٹوگرافروں کو پوز دیتے ہیں اور اس کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ ہو جاتے ہیں۔
فیصل قریشی کا ’ستارۂ امتیاز‘ نہ ملنے پر طنزیہ بیان
تاہم ویڈیو کے دوران ان کے جوتوں کی حالت نے مداحوں کو ابتدا میں حیران اور پریشان کر دیا، کیونکہ وہ بظاہر پھٹے ہوئے اور زیادہ استعمال شدہ محسوس ہو رہے تھے۔
View this post on Instagram
ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے جوتوں کی حالت پر مختلف آراء کا اظہار کیا، لیکن بعد ازاں حقیقت سامنے آئی کہ یہ عام پھٹے ہوئے جوتے نہیں بلکہ ایک معروف فیشن برانڈ کے مہنگے ڈیزائنر جوتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے یہ جوتے عالمی شہرت یافتہ برانڈ Balenciaga کی “Cowboy” کلیکشن کا حصہ ہیں، جنہیں جان بوجھ کر اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ پرانے اور بوسیدہ دکھائی دیں۔
بھارتی اداکارہ زریں خان کی والدہ انتقال کرگئیں
بھارتی میڈیا کے مطابق ان جوتوں کی قیمت تقریباً ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔ اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں لوگ اس منفرد فیشن اسٹائل پر حیرت اور مزاحیہ ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
