امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔
مختلف ممالک نے جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے ، افغانستان نے بھی سیز فائر کے حوالے سے ردعمل دیدیا ہے۔
روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
افغان حکومت کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی درخواست پر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا میں کہیں بھی شہری علاقوں اور تنصیبات پر بمباری کی مذمت کرتے ہیں۔ مسائل کے حل کا واحد راستہ پُرامن مذاکرات ہیں، اور خودمختار ممالک کی خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیے۔
