جنگ بندی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمت ایک بار پھر پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، آج عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
سونے کے فی تولہ نرخ میں 15 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
جنگ بندی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 460 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کے نرخ میں 157ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 4814 ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 440 روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد نئے نرخ 8184 روپے ہو گئے ہیں۔
