بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں کرکٹ میچ کے دوران رن آؤٹ کے فیصلے پر ہونے والے تنازع کے بعد 21 سالہ امپائر کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی گراؤنڈ میں 2 ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان رن آؤٹ کے فیصلے پر جھگڑا ہوا جسے امپائرز اجیت بابو اور ان کے دوست نے موقع پر ختم کروا دیا، تاہم ایک تماشائی کانتا کشور امپائرز اور کھلاڑیوں کو گالیاں دینے لگا۔
بھارت ، کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ ، امپائر ہلاک ، کئی کھلاڑی زخمی
حکام کے مطابق ملزم کانتا کشور نے بعد میں امپائرز کو معاملہ طے کرنے کے بہانے بلایا، میچ ختم ہونے کے بعد اجیت بابو اور چند دوست موقع پر پہنچے تو دوبارہ تلخ کلامی شروع ہو گئی، جس پر ملزم نے چاقو نکال کر حملہ کردیا۔
اجیت بابو کو سینے پر گہرا زخم آیا اور وہ موقع پر گر گئے جبکہ دوست زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ابتدائی طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اجیت بابو کو مردہ قرار دے دیا۔
