امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اعلان کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئے ہیں، اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں 2.3 فیصد اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 4,814 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی گولڈ فیوچرز میں بھی 3.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چاندی کی قیمت 4.9 فیصد اضافے کے بعد فی اونس 76.48 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے دو ہفتوں کے لیے روکنے کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کم ہوئی ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی سونے کی خریداری میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔
جنگ بندی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 15 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کے نرخ میں 157ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 4814 ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 440 روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد نئے نرخ 8184 روپے ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ہوئی ہے اور دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
