وزیراعظم شہبازشریف کا جنگ بندی کے حوالے سے بیان دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
وزیراعظم کے ایکس پر بیان کو چند گھنٹے میں ایک کروڑ سےزائد لوگوں نے دیکھا، عالمی میڈیا سمیت دنیا بھر میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کو سراہا جا رہا ہے۔
Diplomatic efforts for peaceful settlement of the ongoing war in the Middle East are progressing steadily, strongly and powerfully with the potential to lead to substantive results in near future. To allow diplomacy to run its course, I earnestly request President Trump to extend…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 7, 2026
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی بروقت مثبت تجاویز کو سراہا جا رہا ہے کیونکہ تجاویز کا امریکا ور ایران دونوں نے مثبت جواب دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نہ صرف جنگ بندی کی بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ممکنہ ڈیڈ لائن میں توسیع اور ایران سے کیلئے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل کے بعد دونوں فریقین نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا، جس پر پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
With the greatest humility, I am pleased to announce that the Islamic Republic of Iran and the United States of America, along with their allies, have agreed to an immediate ceasefire everywhere including Lebanon and elsewhere, EFFECTIVE IMMEDIATELY.
I warmly welcome the…— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 7, 2026
انہوں نے کہا کہ اس کا اطلاق لبنان سمیت دیگر علاقوں میں بھی فوری طور پر ہوگا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ دونوں فریقین نے دانشمندی اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن کے قیام میں کامیاب ہوں گے اور آئندہ دنوں میں مزید خوشخبریاں سامنے آئیں گی۔
جنگ میں تاریخی فتح، امریکا کو 10 نکاتی منصوبہ ماننے پر مجبور کر دیا، ایران کا دعویٰ
انہوں نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور ان کے وفود کو 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی، جہاں حتمی معاہدے کے لیے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔
