میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے کالنگ کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی جلد ہی نائس کینسلیشن فیچر متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالز کے دوران پس منظر میں موجود غیر ضروری شور کو کم کیا جا سکے گا۔
یورپی یونین پر بڑا سائبر حملہ، 29 اداروں کا 92 جی بی حساس ڈیٹا چوری
اس جدید فیچر کی بدولت ٹریفک، ہوا، یا اردگرد موجود لوگوں کی آوازوں جیسے بیک گراؤنڈ نوائس کو فلٹر کیا جائے گا، جس سے صارف کی آواز زیادہ واضح اور صاف انداز میں سنائی دے گی۔ یہ خصوصیت خاص طور پر اُن افراد کے لیے مفید ثابت ہوگی جو شور والی جگہوں سے کال کرتے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی صارف کی آواز کو نمایاں کرتے ہوئے دیگر آوازوں کو کم کرتی ہے، جس سے رابطے میں خلل کم سے کم رہتا ہے۔
مزید برآں، یہ فیچر ڈیوائس پر ہی کام کرے گا، یعنی آواز کی پراسیسنگ کال بھیجنے سے قبل مکمل ہو جائے گی، جس سے ایپ کی سکیورٹی، خصوصاً اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن، متاثر نہیں ہوگی۔
اینڈرائیڈ کے نوٹیفکیشن سسٹم میں اہم اپ گریڈز متوقع
فی الحال یہ فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ اپڈیٹس میں اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔
