بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 30 سے 35 منٹ جاری رہی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سماعت کیلئے مقرر
جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ بشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے وکیل سلمان صفدر کی ملاقات کرانےکا حکم دیا ہے۔
