ایران نے قید میں رکھے گئے دو فرانسیسی شہریوں کو رہا کر دیا ہے، جن کی آزادی کی تصدیق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کی۔
میکرون کے مطابق رہا ہونے والے شہریوں میں کوہلر اور پیرس شامل ہیں جو تقریباً ساڑھے تین سال تک ایران میں قید رہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں افراد اب اپنے وطن فرانس واپس جا رہے ہیں اوران کی رہائی ایک اہم پیش رفت ہے۔
فرانسیسی صدر نے اس پیش رفت کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت اوران کی واپسی کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھتی ہے۔
امریکا لچک دکھائے تو ایران بھی لچک دکھائے گا، سینئر ایرانی عہدیدار
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر سفارتی سطح پر طویل عرصے سے کام جاری تھا، جس کے نتیجے میں یہ کامیابی ممکن ہوئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں شہریوں کی رہائی کے بعد فرانس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ حکام نے ان کی واپسی پر مکمل طبی معائنہ اور معاونت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
