امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی دھمکی دی ہے کہ آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایسا ہو،لیکن غالباًایسا ہی ہوگا،ہم مکمل رجیم چینج کر چکے ہیں۔
ایرانی وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنےکیلئے تیار ہیں ، مسعود پزشکیان
یاد رہے گزشتہ روز انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے پاس منگل کی رات8 بجے تک کا وقت ہے،معاہدہ نہ ہوا تو رات 12 بجے تک ایران کو تباہ کردیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا ایران کے پاس منگل کی رات 8بجے ایسٹرن ٹائم تک کا وقت ہے،ایران میں رات ساڑھے 3بجے، پاکستان میں بدھ صبح 5بجے کا وقت ہوگا۔
امریکی حملوں سے پاور پلانٹس بچانے کیلئے ایرانی وزیر کی ہیومن چین بنانے کا اعلان
ایران کے بارے میں ہماراکیا منصوبہ ہے اسے میڈیا کے سامنے نہیں لاسکتا،ہم ایران سے مذاکرات کررہے ہیں۔ایران کی دی گئی تجاویز اچھی ہیں لیکن اہم نہیں،ڈیل کے لیے امریکی تجاویز بہت اہم ہیں۔
