پاکستان کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنے شوہر سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے حقیقت واضح کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں غلط فہمیاں جنم لیں، جس کے باعث متعدد افراد نے اداکارہ کے شوہر کو غلط طور پر فضا علی کے شوہر سے منسوب کرنا شروع کر دیا، اور اس حوالے سے کمنٹس کی بھرمار دیکھنے میں آئی۔
رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
معاملہ بڑھنے پر ژالے سرحدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاید آپ کچھ ایسے لوگوں میں شامل ہیں جو بغیر کسی معلومات کے بے سوچے سمجھے باتیں کر دیتے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا میں نے حال ہی میں اپنے شوہر کے ساتھ ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی، جس کے کمنٹس میں لکھا جا رہا تھا: ‘یہ تو فضا علی کے شوہر ہیں۔’
اداکارہ نے مزید کہا میں مانتی ہوں کہ فضا علی کے شوہر کی بھی داڑھی ہے اور شاید اس تصویر میں کچھ حد تک مشابہت ہو، لیکن خاص طور پر کئی خواتین کی جانب سے بار بار یہی تبصرہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے غصے میں سوال اٹھایا کہ آپ لوگ ذرا سوچیں، میں کسی اور کے شوہر کے ساتھ اس قدر قریب ہو کر تصویر کیوں شیئر کروں گی؟ ایسا لگتا ہے کہ آپ لوگ بغیر تصدیق کے رائے قائم کر لیتے ہیں۔

ژالے سرحدی نے کہا کہ میں بھی ایک پبلک فگر ہوں اور فضا علی بھی۔ اگر آپ صرف ایک گوگل سرچ کر لیں تو آپ کو درست معلومات باآسانی مل سکتی ہیں۔ اس طرح کے غیر سنجیدہ اور بے بنیاد کمنٹس کر کے آپ صرف اپنی لاعلمی ظاہر کرتے ہیں۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ گزشتہ 19 سال سے شادی شدہ ہیں اور اس حوالے سے گردش کرنے والی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کو ملنے والے ویوز پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا، تاہم غیر ذمہ دارانہ اور غیر مصدقہ تبصروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں لاپرواہی قرار دیا۔
