پاکستانی باکسر سمیر خان نے ایک بین الاقوامی ایونٹ کے دوران اسپورٹس مین اسپرٹ کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی اس مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمیر خان نے مقابلے کے بعد زمین پر گرے ہوئے بھارتی پرچم کو انتہائی احترام کے ساتھ اٹھایا۔
View this post on Instagram
اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور کھیل کے مداحوں کی جانب سے سمیر خان کے اس عمل کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی باکسر نے ایک مخالف ملک کے پرچم کا احترام کر کے نہ صرف اپنی تربیت کا ثبوت دیا بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھی دیا کہ کھیل میدان میں مسابقت کا نام ہے، نفرت کا نہیں۔
