عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر سستا ہو گیا جس سے فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 657 ڈالر پر آ گئی۔
پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ ، 88 ہزار 462 روپے ہو گئی۔
سونا پھر مہنگا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی ؟
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 4 لاکھ ، 18 ہزار 777 روپے کا ہو گیای
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7744 روپے پر برقرار رہی۔
