بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ ایک ایوارڈ شو میں بطور میزبان اپنے پہلے تجربے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ ایوارڈ شو میں عالیہ بھٹ نے کامیڈین ذاکر خان اور اداکار سنیل گروور کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا۔ تاہم ناظرین کی جانب سے ان کی پیشکش کو مؤثر قرار نہیں دیا گیا اور سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے ان کی میزبانی کو غیر فطری اور غیر دلچسپ قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔
ڈرامے کی مقبولیت کے بعد رویے بدل گئے، نعیمہ بٹ نے تلخ تجربات بیان کر دیے

صارفین کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ اسٹیج پر گھبرائی ہوئی نظر آئیں، ان کی کامیڈی ٹائمنگ مؤثر نہیں تھی اور مجموعی انداز ناظرین کے لیے متاثر کن ثابت نہیں ہوا۔ بعض تبصروں میں اسے “غیر آرام دہ” تجربہ بھی قرار دیا گیا۔
رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
View this post on Instagram
اگرچہ انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کچھ مداحوں نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ان کا پہلا تجربہ تھا، لہٰذا وقت کے ساتھ ان کی میزبانی کی صلاحیتوں میں بہتری آنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔

