پیٹرول سبسڈی سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت نے اسلام آباد میں موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس ایک ماہ کیلئے ختم کر دی گئی ہے ، ٹرانسفر فیس وزیرِ اعظم کے عوامی ریلیف اور سبسڈی اقدام کے تحت معاف کی ہے۔
پیٹرول مہنگا مگر کرایے نہیں بڑھیں گے، حکومت سندھ نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا
دوسری جانب ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے کہا ہے کہ شہری ایکسائز آفس اسلام آباد سے بغیر کسی فیس موٹر سائیکل اپنے نام کروا سکیں گے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے محکمہ ایکسائز کا دفتر 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔
