وفاقی وزراء نے حکومتی اتحادی جماعت کے رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی شریک ہوئے۔
کفایت شعاری اقدامات سے 129 ارب روپے کا ریلیف، وزیراعظم کا کم آمدنی والے طبقے پر فوکس
اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب،احسن اقبال، علی پرویز ملک، طارق فضل چوہدری نے شرکت کی۔
وزیر خزانہ اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے پارلیمانی رہنماؤں کو موجودہ معاشی اور توانائی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اجلاس کے بعد طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔
