پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے جنگ بندی کی پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں جنگ کو خطرناک اور نازک مرحلے میں پہنچنے سے روکنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران برادر دوست ملک پاکستان کی اس خیرسگالی اور مثبت سفارتی کوشش کو سراہتا ہے ، ان کوششوں کا مقصد امریکی اور اسرائیلی جارحیت کو روکنا اور خطے میں امن و استحکام کو بحال کرنا ہے۔
جب تک سیاسی قیادت چاہےجنگ جاری رکھ سکتے ہیں، ایرانی فوج
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں ، مزید تفصیلات کیلئے انتظار کریں۔
واضح رہے امریکا اور ایران کو پاکستان کی جنگ بندی کا منصوبہ موصول ہو گیا ہے ، رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ امن منصوبہ دو مرحلوں پر مشتمل ہے، پہلے فوری جنگ بندی اور اس کے بعد ایک جامع معاہدہ۔
ایک ذریعے کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کی رات بھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطے میں رہے۔
ہم سے چابیاں کھوگئی ہیں، ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کھولنے کے بیان پر ایران کا طنزیہ جواب
منصوبے کے مطابق 45 روزہ جنگ بندی کے بعد اسلام آباد میں حتمی مذاکرات متوقع ہیں جبکہ معاہدے میں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی کے بدلے پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثوں کی بحالی شامل ہو سکتی ہے۔
