ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے حوالے سے برطانوی اخبار کا بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔
برطانوی اخبار دی ٹائمز نے کہا ہے کہ کہ مجتبیٰ خامنہ ای مبینہ طور پر بے ہوش ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای ایرانی شہر قم میں زیر علاج ہیں۔
ایرانی فوج مضبوط، امریکا اوراسرائیل کومسلسل شکست کا سامنا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای تاحال کسی بھی حکومتی فیصلے میں شامل نہیں، مجتبیٰ خامنہ کی حالت پہلے کے اندازوں سے زیادہ نازک بتائی جا رہی ہے۔
اس سے قبل بھی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای امریکا اور اسرائیل کے حملے میں زخمی ہو چکے ہیں تاہم مجتبیٰ خامنہ ای کے پیغامات سرکاری میڈیا کے ذریعے منظرعام پر آ چکے ہیں لیکن وہ خود عوام کے درمیان نہیں آئے۔
