سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع الجبیل تیل تنصیب پر مبینہ ایرانی حملوں کے بعد بڑی آگ بھڑک اٹھی ہے۔
ایرانی میڈیا نے آگ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے میزائل حملوں میں صنعتی شہر کو ٹارگٹ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اگرچہ کسی سرکاری بیان میں آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم آگ کے شعلے میلوں دور سے دیکھے جاسکتے ہیں اور دھوئیں کے بادل آسمان کو گھیرے ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرڈیفنس سسٹم نے مشرقی علاقے پر فائر کیے گئے سات بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کردیا ہے۔
ان میزائلوں کا ملبہ ایک توانائی سے متعلق ایک تنصیب پر گرا۔جس سے پیدا نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
