لکی مروت میں شہباز خیل اڈہ پر پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہیں ، تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو پولیس وین کے قریب کھڑی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
