روس نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ایران سے متعلق معاملات میں الٹی میٹم دینے کی پالیسی ترک کرے۔ اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کرے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ جس میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں بہتری کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں۔ اور تمام فریقین کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کو دھمکی آمیز زبان کے بجائے سنجیدہ سفارتکاری کو ترجیح دینا ہو گی۔ اور حالات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
دوسری جانب چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف سے رابطہ کیا۔ جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم سے چابیاں کھوگئی ہیں، ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کھولنے کے بیان پر ایران کا طنزیہ جواب
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ آبنائے ہرمز جیسے اہم بحری راستے کی بحالی صرف جنگ بندی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
