یوکرین نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے جدید فضائی دفاعی نظام کی تیاری کے لیے یورپی کمپنیوں سے باضابطہ مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ منصوبہ آئندہ سال تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، جس کا مقصد روسی حملوں کے خلاف مؤثر دفاع کو یقینی بنانا ہے۔
دوسری جانب یوکرین نے ماسکو تک مار کرنے والے ایف پی-9 بیلسٹک میزائل کے تجربے کا بھی اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جس سے خطے میں عسکری توازن مزید متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارت امریکی دفاعی تعاون میں امبانی ایپسٹین گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا
ادھر ایک یورپی کمپنی کا کہنا ہے کہ اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی کو مشرق وسطیٰ کی سرمایہ کاری سے متعلق اہم فیصلے اکتوبر تک کرنا ہونگے جو خطے میں معاشی سرگرمیوں پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔
اسی تناظر میں اسرائیلی وزیر دفاع نے فوج کو ایران کے قومی انفراسٹرکچرپربھرپورحملے جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے، جس سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
